Tuesday, 18 January 2022

*آپ ﷺکا حلیہ مبارک*

بسم اللہ الرحمان الرحیم

   *آپ ﷺکا حلیہ مبارک*

➖➖➖🌳➖➖➖
💠 *قدوقامت*
درمیانہ قد تھا یعنی نہ دراز قامت نہ پست قامت تھے۔
💠 *رنگت*
چمکدار۔نہ چونے کی طرح سفید تھی اور نہ بہت سانولی۔
💠 *سر مبارک*
متناسب ۔نہ بہت بڑا نہ بہت چھوٹا۔
💠 *بال*
نہ سیدھے نہ گنگھریالے تھے۔درمیانے تھے۔
💠 *بالوں کی لمبائی*
کانوں اور کندھوں کے درمیان۔
💠 *چہرہ مبارک*
چودہویں کے چاند کی طرح روشن اور چمکدار۔
💠 *آنکھیں*
سفید اور ان میں سرخی مائل ڈورے۔
 💠 *ابرو*
باریک اور باہم ملے ہوءے۔
💠 *پلیکں*
سیاہ اور سرمگیں۔
💠 *پیشانی*
کشادہ اور چمکدار۔
💠 *ناک*
لمبی۔

💠 *دہن*
کشادہ
💠 *دندان مبارک*
کھلے صاف اور چمکدار جیسے موتی اور درمیان میں تھوڑا سا  gap تھا۔
💠 *کان*
متناسب۔
💠 *داڑھی مبارک*
گھنی۔کچھ بال سفید۔
💠 *مونچھیں*
نفیس تراشیدہ اور پست۔
💠 *گردن*
لمبی، اجلی،چاندی کی طرح سفید۔
💠 *کندھے*
چوڑے۔شانے مضبوط ہڈیاں
💠 *بغل*
سفید 
💠 *پیٹ*
پیٹ اور سینہ دونوں برابر۔پیٹ نہ اندر کو دھنسا ہوا نہ باہر کو نکلا ہوا۔
💠 *سینہ مبارک*
چوڑا
💠 *ناف*
سینہ مبارک سے ناف تک بالوں کی باریک لمبی دھاری ۔
💠 *کمر*
سڈول
💠 *ہاتھ*
اعتدال کے ساتھ بڑے ۔ٹھنڈے اورخشبودار۔
💠 *ہتھیلیاں اور انگلیاں*
ہتھیاں اور انگلیاں گداز اور ریشم کی طرح نرم۔
💠 *کلائ*
مرمريں اور دراز۔
💠 *جوڑ*
مضبوط اور کشادہ۔
💠 *تلوے*
گداز۔گوشت سے پر اورقدرے نرم۔
💠 *ایڑی*
کم گوشت والی۔
💠 *پنڈلی*
قدرے پتلی اور سفید چمکدار۔
💠 *چال*
چلتے ہوءے آگے کی طرف جھکاؤ رکھتے اور مضبوطی سے قدم رکھتے۔
💠 *پسینہ*
شفاف موتیوں کی طرح خوشبودار ۔
💠 *جسم*
مشک وانبر سے زیادہ خوشبودار۔
💠 *مہر نبوت*🌟
آپﷺ کے دونوں کندھوں کے درمیان کبوتر کے انڈے کے جیسی مہر تھی۔

No comments:

Post a Comment