Tuesday, 18 January 2022

 *🌙گھر کی عورتوں کا صحیح تعارف*❣️


*اعظمی رائٹر✍🏻*

*گروپ۔اعظمی ریڈرز📚*


*اکثر خواتین جب اپنا تعارف کرواتی ہیں تو کہتی ہیں کہ میں *"House Wife"* ہوں*

*پوچھا جائے کہ وہ کیا ہوتا ہے؟*

*تو جواب ملتا ہے وہی جو سارا دن گھر میں ہوتی ہیں اور کبھی کچن، کبھی کپڑوں، کبھی ماسی، اور اکثر بچوں کو* *سنبھالنے میں مصروف رہتی ہیں جو ادھر سے ادھر دن بھر بھاگتی رہتی ہیں*

*میں نے کہا کہ اس تعریف کے اعتبار سے تو یہ کوئی* *house fly* *جیسی چیز لگ رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔*


*آپ اپنے تعارف میں یہ کیوں نہیں کہتیں کہ میں*  *Nation Builder* *ہوں، میں اس امت* *اور قوم کے مستقبل کی معمار ہوں، میں وہ عظیم کام کر رہی ہوں جس میں کوئی چھٹی نہیں ہوتی، کوئی* *annual leave, medical leave, casual leave* *نہیں ہوتی*

*میں وہ ہوں جو عمر بن عبدالعزیز، محمد بن قاسم،* *صلاح الدین ایوبی، طارق بن زیاد، سلطان فاتح، نور الدین زنگی، امام بخاری، امام ابو حنیفہ، ٹیپو سلطان، شیر شاہ سوری، علامہ حمید الدین* *فراہی ،علامہ محمد اقبال، علامہ شبلی نعمانی، محمد علی جوہر، مولانا ابو الکلام آزاد، ڈاکٹر ذاکر حسین اور ایسے ہزاروں لوگوں کے پیچھے ہوتی ہے*


*جس کی قربانیوں اور مشقتوں کے بغیر ایسے گوہروں سے ہم نہ *فائدہ اٹھا پاتے نہ روشناس ہوتے*

*ہم ان میں سے کسی کی بھی ماں کا نام شاید نہیں جانتے* *لیکن آپ کا کیا خیال ہے وہ خواتین جو ان اور ان جیسے عظیم لوگوں کی مائیں اور بیویاں تھیں، کیا ان کی قربانیوں اور* *contribution*  *کے بغیر انہوں نے وہ کام کر لیئے جن کا آج اک زمانہ معترف ہے*

*سال کے 365 دن خواتین کے دن ہیں ان کا ماں ہونا، بیوی ہونا، بیٹی اور بہن ہونا چھوٹی نہیں بہت بڑی بات ہے*

 *اتنی بڑی بات کہ میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لئے اپنی چادر بچھا دیا کرتے تھے*

*اللہ تعالی ہمیں اپنا مقام اور* *مرتبہ پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے*

 *آمین یارب العالمین❤️*


*پیشکش 🏷️*

*(پرسکون ازدواجی زندگی)*


❣️🌙❣️🌙❣️🌙❣️🌙❣️🌙❣️


No comments:

Post a Comment