نیپرا کی بجلی کے گھریلو صارفین پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کی منطوری
گھریلو کے علاوہ دیگر صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 184 فیصد تک اضافہ بھی منظور
نیپرا نے یکم جولائی 2024 سے فکسڈ چارجز لگانے اور اضافے کی منظوری دی
ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال پر گھریلو صارفین کے لیے 200 روپے فکسڈ چارجز ہوں گے
ماہانہ 401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے فکسڈ چارجز ہوں گے
ماہانہ501 سے 600 یونٹ استعمال پر 600 روپے فکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری
ماہانہ 601 سے 700 یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز 800 روپے لگانے کی منظوری
ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد ہوں گے
نیپرا کی صنعتی صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز 184 فیصد بڑھانے کی منظوری
بجلی کے کمرشل صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 150 فیصد اضافہ منظور
زرعی ٹیوب ویلز صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 100 فیصد اضافہ منظور
صنعتی صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز 440 سے بڑھ کر 1250 روپے ہوجائیں گے
کمرشل صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 500 سے بڑھ کر 1250روپے ہوجائیں گے
زرعی ٹیوب ویلز صارفین کےلیے فکسڈ چارجز 200 سے بڑھ کر 400 روپے ہوجائیں گے
کمرشل ، زرعی اور بلک صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی حکومتی درخواست منظور
کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 8.04 روپے اضافہ منظور
جولائی سے کمرشل صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 77 روپے 15 پیسے تک پہنچ جائے گا
زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے اضافہ منظور
جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83 پیسے تک ہوجائے گا
جنرل سروسز کے لیے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 6 روپے 98 پیسے بڑھانے کی منظوری دے دی گئی
جولائی سے جنرل سروسز کے لیے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف61 روپے 03 پیسے ہوجائے گا
بلک صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 5 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری
جولائی سے بلک صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے تک پہنچ جائے گا
صنعتی صارفین کے لئے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کی منظوری
نیپرا کا گھریلو ، دیگر صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی...
No comments:
Post a Comment